: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے کارنامے انھیں جیتے جی تو زندہ رکھتے ہی ہیں لیکن مرنے کے بعد بھی ضرب المثل بنا دیتے ہیں ایسا ہی کچھ کیا ایک 17 سالہ سعودی دوشیزہ نے 5 کروڑ ریال کی خطیر رقم فلاحی کاموں کے لئے عطیہ کر کے۔
سعودی عرب کی 17 سالہ دوشیزہ نے والد کی جانب سے وراثت میں ملنے والی رقم میں سے 5 کروڑ ریال مسجدوں کی تعمیر، جیلوں میں قید افراد کی رہائی اور دیگر حاجت مندوں کے لئے عطیہ کر کے ایک منفرد اور روشن مثال قائم کی ہے۔
ریاض کی ایک مقامی عدالت میں عطیے کئے گئے 50 ملین ریال کی رجسٹریشن
کے موقع پر سعودی دوشیزہ کا کہنا تھا کہ اس رقم سے مساجد کی تعمیر، ناحق جیلوں میں ڈالے گئے قیدیوں کی رہائی اور دیگر حاجت مندوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ لڑکی نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جو رقم عطیہ کی ہے وہ اسے وراثت میں ملنے والی رقم کا ایک چوتھائی حصہ ہے، مزید رقم بھی فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرتی رہوں گی۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کیا بلکہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی دولت کو فلاحی کاموں میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔
jafar ali Says:
Allah dono jahanon mein hamari is bahen ke darje buland kare.... aur kuch aisi hi kaifiyat hamare andar bhi paida kare.....
Comment posted on February 15 2014
MOHAMMED ISMAIL AHMED Says:
MASHALLAH ALLAH TALA HUM SUB KO BHI TOUFEEQ DE , YEH SUB HAMARE MARNE KE BAAD BHI KAAM AYEGA , ALLAH TALA QUBOOL KARE AMEEN.